کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جب حجر اسود کا استلام کرنا ممکن نہ ہو تو طواف کے ہر چکّر کی ابتداء اور انتہا پر حجر اسود کی طرف اشارہ کرنا بھی کافی ہے
حدیث نمبر: 2724
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ . ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلالٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ بِالْبَيْتِ عَلَى بَعِيرٍ ، فَكُلَّمَا أَتَى عَلَى الرُّكْنِ أَشَارَ إِلَيْهِ " ، هَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ پر سوار ہوکر بیت اللہ شریف کا طواف کیا ۔ آپ جب حجر اسود کے پاس آتے تو اس کی طرف اشارہ کرتے ۔ یہ روایت جناب بندار کی ہے ۔