کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: طواف کے ساتوں چکّروں میں حجراسود اور رکن یمانی کا استلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2723
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ كَانَ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ مَسَحَ " ، أَوْ قَالَ : " اسْتَلَمَ الْحَجَرَ ، وَالرُّكْنَ فِي كُلِّ طَوَافٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ شریف کا طواف کرتے تو ہر چکّر میں حجر اسود اور رکن یمانی کو چھوتے یا فرمایا کہ استلام کرتے ۔