حدیث نمبر: Q2705
حدیث نمبر: 2705
ثنا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا قَزْعَةُ ، حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ حُجَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ بْنُ عِكْرِمَةَ ، قَالَ : سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الرَّجُلِ يَقْضِي صَلاتَهُ وَطَوَافَهُ ، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَيَسْتَقْبِلُ الْبَيْتَ ، فَقَالَ : مَا كُنْتُ أَرَى يَفْعَلُ هَذَا إِلا الْيَهُودَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب مہاجر بن عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جو اپنی نماز پڑھنے اور طواف مکمّل کرنے کے بعد مسجد حرام سے باہر نکلتا ہے ، اور وہ بیت اللہ شریف کی طرف مُنہ کرتا ہے ( اور ہاتھ اُٹھاتا ہے ) تو انہوں نے فرمایا کہ میرے خیال میں یہ کام صرف یہودی کرتے ہیں ۔