کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں بالائی گھاٹی کی طرف سے مکّہ مکرّمہ میں داخل ہونا مستحب ہے ۔
حدیث نمبر: Q2693
إِذْ فِي الِاقْتِدَاءِ الْخَيْرُ الَّذِي لَا يُعْتَاضُ مِنْهُ أَحَدٌ تَرَكَ الِاقْتِدَاءَ بِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
کیونکہ آپ کی اقتداء میں جو خیر و بھلائی ہے ، آپ کی اقتداء ترک کرکے کوئی شخص وہ حاصل نہیں کرسکتا
حدیث نمبر: 2693
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْخُلُ مِنَ الثَّنِيَّةِ الْعَلْيَاءِ ، وَيَخْرُجُ مِنَ الثَّنِيَّةِ السُّفْلَى "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( مکّہ مکرّمہ میں ) بالائی گھاٹی کی جانب سے داخل ہوتے تھے اور نشیبی گھاٹی کی طرف سے باہر نکلتے تھے ۔