کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: محرم چادر نہ ملنے پر شلوار اور جوتے نہ ملنے کی صورت میں موزے پہن سکتا ہے ۔
حدیث نمبر: Q2681
بِلَفْظٍ مُجْمَلٍ غَيْرِ مُفَسَّرٍ فِي ذِكْرِ الْخُفَّيْنِ عِنْدَ عَدَمِ وُجُودِ النَّعْلَيْنِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جوتے نہ ملنے پر موزے پہننے کے بارے میں ایک مجمل غیر مفسر روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2681
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ ، وَعِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَخْطُبُ وَيَقُولُ : " السَّرَاوِيلُ لِمَنْ لا يَجِدُ الإِزَارَ ، وَالْخُفَّانِ لِمَنْ لا يَجِدُ النَّعْلَيْنِ " ، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ : عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ، آپ فرما رہے تھے ۔ ” جس شخص کو ( احرام کے لئے ) چادر نہ ملے وہ شلوار پہن ہے ۔ اور جسے جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے ۔ “