کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: محرم شخص کا شادی کرانا منگنی کا پیغام دینا یا نکاح کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 2649
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهٍ وَهُوَ ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ ، وَلا يُنْكَحْ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ بِتَمَامِهِ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ” محرم شخص نہ خود نکاح کرے اور نہ ( اپنی بیٹی، بہن وغیرہ کا نکاح کرائے ) ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے یہ مکمّل باب کتاب الکبیر میں بیان کردیا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2649
تخریج حدیث صحيح مسلم