کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: بلند آواز سے تلبیہ پکارنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2627
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ خَلادِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَقَالَ : مُرْ أَصْحَابَكَ أَنْ يَرْفَعُوا أَصْوَاتَهُمْ بِالتَّلْبِيَةِ " ، وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : بِالإِهْلالِ وَالتَّلْبِيَةِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سائب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : ”میرے پاس حضرت جبرائیل عليه السلام آئے تو انہوں نے فرمایا کہ ”اپنے ساتھیوں کو حُکم دیں کہ وہ بلند آواز سے تلبیہ پکاریں ۔“ جناب احمد بن منیع کی روایت میں ” بِالْاِهْلَاِل وَالتَّلْبِيَةِ “ کے الفاظ ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2627
تخریج حدیث اسناده صحيح