کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: وادی عقیق میں نفل نماز پڑھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2617
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مِسْكِينٍ الْيَمَامِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَتَانِي اللَّيْلَةَ آتٍ مِنْ رَبِّي وَهُوَ بِالْعَقِيقِ أَنْ صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ ، وَقُلْ : عُمْرَةً فِي حَجَّةٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا : ” آج رات میرے پاس میرے رب کا ایک فرشتہ آیا ، جبکہ آپ اس رات وادی عقیق میں تشریف فرما تھے ، کہ آپ اس مبارک وادی میں نماز ادا کریں ۔ اور کہیں : ” عمرہ ، حج میں شامل ہو گیا ہے ( آئندہ حج کے مہینوں میں عمرہ کرنا جائز ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2617