کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرتے ہوئے ذوالحلیفہ میں رات گزارنا اور صبح کے وقت وہاں سے روانہ ہونا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2615
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِيُّ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، وَسَالِمٌ , " أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا مَرَّ بِذِي الْحُلَيْفَةِ بَاتَ بِهَا حَتَّى يُصْبِحَ " ، وَيُخْبِرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب نافع اور سالم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ جب ذوالحلیفہ سے گزرتے تورات وہیں بسر کرتے حتّیٰ کہ صبح کے وقت روانہ ہوتے ۔ وہ بتاتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔