کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: مسجد ذوالحلیفہ کے پاس سے تلبیہ پکارنے کا بیان
حدیث نمبر: 2611
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : " هَذِهِ الْبَيْدَاءُ الَّتِي تَكْذِبُونَ فِيهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَاللَّهِ مَا أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا عِنْدَ بَابِ الْمَسْجِدِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ یہ بیداء مقام ہے جس کے بارے میں تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پرجھوٹ باندھتے ہو ۔ اللہ کی قسم ، آپ نے ذوالحلیفہ کی مسجد کے دروازے کے پاس سے تلبیہ پکارا تھا ( اور احرام کی نیت کی تھی ) ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2611
تخریج حدیث صحيح بخاري