کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: احرام باندھنے میں تہبند ، چادریں اور چوتے استعمال کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2601
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بلند آواز سے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ، محرم کون کون سے کپڑے نہ پہنے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم شلواریں ، قمیص ، ٹوپی والے کوٹ ، پگڑیاں اور زعفران اور ورس بوٹی سے رنگے ہوئے کپڑے مت پہنو ۔ بلکہ تم میں سے کوئی شخص احرام باندھے تو تہہ بند ، چادر اور جوتے پہن لے ۔ اور اگر اسے جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے اور ان کو ( اوپر سے کاٹ لے ) حتّیٰ کہ وہ ٹخنوں سے نیچے آجائیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2601
تخریج حدیث صحيح بخاري