کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: احرام کی حالت میں عورت کا نقاب کرنا اور دستانے پہننا منع ہے
حدیث نمبر: 2599
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُس نے عرض کیا کہ ” اے اللہ کے نبی ، آپ ہمیں احرام کی حالت میں کون سے کپڑے پہننے کا حُکم دیتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم قمیص ، پگڑیاں ، توپی والے کوٹ ، شلواریں اور موزے نہ پہنو ، الاّ یہ کہ کسی شخص کو جوتے نہ ملیں تو وہ ان موزوں کو ٹخنوں سے نیچے تک کاٹ کر پہن لے ۔ اور تم ایسے کپڑے نہ ہو پہنو جنہیں ورس یا زعفران سے رنگا گیا ہو ۔ “ اور فرمایا : ” اور محرمہ عورت نقاب نہ کرے اور نہ دستانے پہنے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2599
حدیث نمبر: 2600
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، وَهَذَا حَدِيثُهُ حَدَّثَنَا شُجَاعٌ وَهُوَ ابْنُ الْوَلِيدِ أَبُو بَدْرٍ ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ , قَالَ : ثنا ، وَقَالَ الدِّرْهَمِيُّ : عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تَنْتَقِبُ الْمَرْأَةُ الْحَرَامُ ، وَلا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ " ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ الدِّرْهَمِيِّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” محرمہ عورت نقاب نہ کرے اور نہ دستانے پہنے ۔ “ ( یہ روایت جناب علی بن حسین درہمی کی ہے ) ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2600
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔