حدیث نمبر: 2598
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَ الْمُحْرِمَ الْقُمُصَ ، أَوِ الأَقْبِيَةَ ، أَوِ الْخُفَّيْنِ ، إِلا أَنْ لا يَجِدَ نَعْلَيْنِ ، أَوِ السَّرَاوِيلاتِ ، أَوْ يَلْبَسَ شَيْئًا مَسَّهُ وَرْسٌ ، أَوْ زَعْفَرَانٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام والے شخص کو قمیص ، قبا اور موزے پہننے سے منع فرمایا ہے لیکن اگر اس کے پاس جوتے نہ ہوں تو موزے ( ٹخنوں تک کاٹ کر ) پہن سکتا ہے اور شلوار اور وہ کپڑے جسے ورس یا زعفران لگا ہو ، پہننے سے منع فرمایا ہے ۔