حدیث نمبر: 2597
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَاذَا نَلْبَسُ مِنَ الثِّيَابِ إِذَا أَحْرَمْنَا ؟ فَقَالَ : " لا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ ، وَلا السَّرَاوِيلاتِ ، وَلا الْبَرَانِسَ ، وَلا الْعَمَائِمَ ، وَلا الْقَلانِسَ ، وَلا الْخِفَافَ ، إِلا أَحَدٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلانِ فَيَلْبَسُهُمَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ ، وَلا تَلْبَسُوا مِنَ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلا زَعْفَرَانٌ " ، وَقَالَ : وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ ، يَقُولُ : " وَلا تَنْقَبُ الْمَرْأَةُ وَلا تَلْبَسُ الْقُفَّازَيْنِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ، جب ہم احرام باندھیں تو کون سے کپڑے پہنیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم قمیص ، شلوار ، ٹوپی والا کوٹ ، پگڑی ، ٹوپیاں اور موزے نہ پہنو ، لیکن اگر کسی شخص کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے اور انہیں ٹخنوں کے نیچے تک کاٹ کر پہن لے ۔ اور ایسے کپڑے نہ پہنو جنہیں ورس ( بوٹی ) سے رنگا گیا ہو یا اسے زعفرانی رنگ دیا گیا ہو ۔ “ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ احرام والی عورت نہ نقاب کرے اور نہ دستانے پہنے ۔