کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جب لوگ سفر کے دوران رات کو آرام کر رہے ہوں تو اس وقت نفل نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 2564
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ خِرَاشٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ ، رَفَعَهُ إِلَى أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ثَلاثَةٌ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ ، وَثَلاثَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ ، أَمَّا الَّذِينَ يُحِبُّهُمُ اللَّهُ : فَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَتَهُمْ حَتَّى إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَى أَحَدِهِمْ مِمَّا يَعْدِلُ بِهِ ، نَزَلُوا فَوَضَعُوا رُءُوسَهُمْ ، فَقَامَ يَتَمَلَّقُنِي ، وَيَتْلُوا آيَاتِي " ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ نفرت کرتا ہے ۔ جن تین قسم کے افراد سے اللہ تعالیٰ محبت کرتا ہے ، ان میں سے ایک وہ شخص ہے ( جو کسی کے ساتھ ہوتا ہے ) وہ قوم ساری رات سفر کرتی رہی حتّیٰ کہ نیند انہیں ہر چیز کے مقابلے میں محبوب ہو جاتی ہے تو وہ سواریوں سے اُترکر سوجاتے ہیں ۔ تو یہ شخص کھڑا ہو جاتا ہے ( نفل نماز پڑھتا ہے ) اللہ تعالیٰ کے سامنے رو رو کر التجائیں کرتا ہے اور قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کرتا ہے ۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2564
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔