کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: کسی مقصد کے حصول کے لئے دوران سفر سواری کے جانور پر سامان لادنا بھی جائز ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کا نام لیکران پر سواری کی گئی ہو ۔ اس سلسلے میں ایک مختصر غیر مفصل روایت کا بیان
حدیث نمبر: 2546
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فَوْقَ ظَهْرِ كُلِّ بَعِيرٍ شَيْطَانٌ ، فَإِذَا رَكِبْتُمُوهُنَّ فَاذْكُرُوا اسْمَ اللَّهِ ، وَلا تَقْصُرُوا عَنْ حَاجَةٍ " ، وَحَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُذْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي بِمِثْلِهِ مَرْفُوعًا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا محمد بن حمزہ بن عمرو سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر اونٹ کی کمر پر ایک شیطان ہوتا ہے ۔ لہٰذا جب تم ان پر سواری کرنے لگو تو اللہ کا نام لیکر لیا کرو اور اپنا مقصد وضرورت پوری کرنے سے عاجز مت آؤ ( اسے مکمّل کئے بغیر نہ چھوڑو ) ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2546
تخریج حدیث اسناده حسن