کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جب آدمی پیدل چل رہا ہو تو تہہ بند کو کمر کے ساتھ کس کر باندھنا اور تیز چلنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 2535
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ , وابْنِ مَيْمُونٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَعْيَنَ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ مُشَاةً مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ ، وَقَالَ : " ارْبُطُوا أَوْسَاطَكُمْ بِأُزُرِكُمْ " ، وَمَشَى خِلْطَ الْهَرْوَلَةِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام نے حج کیا تو مدینہ منوّرہ سے مکّہ مکرّمہ تک پیدل سفر طے کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اپنے تہہ بند اپنی کمروں کے ساتھ باندھ لو ۔ “ اور آپ ایسی تیز چال چلے جس میں دوڑ بھی شامل تھی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2535
تخریج حدیث اسناد منكر