کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: عورت کے لئے بغیر محرم ایک برید ( بارہ میل ) سفر طے کرنا منع ہے اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو ایک دن رات کا سفر بغیر محرم کے کرنے سے منع فرمایا ہے تو اس سے کم سفر کی اجازت نہیں دی
حدیث نمبر: Q2526
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: Q2526
حدیث نمبر: 2526
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُفْيَانَ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُسَافِرُ امْرَأَةُ بَرِيدًا ، إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ " ، وَقَالَ يُوسُفُ : إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : الْبَرِيدُ : اثْنَا عَشَرَ مِيلا بِالْهَاشِمِيِّ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی عورت بغیر محرم کے ایک برید ( بارہ میل ) کا سفر طے نہ کرے ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ایک برید بارہ میل ہاشمی ہوتے ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / كتاب: المناسك / حدیث: 2526
تخریج حدیث شاذ