کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: پانی کے کنویں ، مالداروں ، فقراء اور مسافروں کے لئے وقف کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2491
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْمُلائِيُّ بِالرَّمْلَةِ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالا : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ ، قَالَ : لَمَّا حُصِرَ عُثْمَانُ أَشْرَفَ عَلَيْهِمْ مِنْ فَوْقِ دَارِهِ ، ثُمَّ قَالَ : " أُذَكِّرُكُمْ بِاللَّهِ ، هَلْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رُومَةَ لَمْ يَكُنْ يَشْرَبُ مِنْهَا أَحَدٌ إِلا بِثَمَنٍ ؟ فَابْتَعْتُهَا مِنْ مَالِي فَجَعَلْتُهَا لِلْغَنِيِّ وَالْفَقِيرِ ، وَابْنِ السَّبِيلِ " ، قَالُوا : نَعَمْ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوعبدالرحمٰن سلمی بیان کرتے ہیں کہ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محاصرہ کیا گیا تو اُنہوں نے اپنے گھر کے اوپر سے لوگوں کو جھانک کر مخاطب کیا اور فرمایا کہ میں تمہیں اللہ کے نام کے ساتھ یاد دلاتا ہوں ۔ کیا تم جانتے ہو کہ رومہ کے کنویں سے کوئی شخص بغیر قیمت ادا کیے پانی نہیں پی سکتا تھا ۔ پھر میں نے اُسے خرید کر ہر امیر غریب اور مسافر کے لئے وقف کردیا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں ( ایسے ہی ہوا تھا ) ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب الصدقات والمحبسات / حدیث: 2491
تخریج حدیث صحيح بخاري