حدیث نمبر: Q2478
حدیث نمبر: 2478
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الأَزْرَقِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ ، وَالأُخْرَى يَبْغَضُهَا اللَّهُ: الْغَيْرَةُ فِي الرَّمْيَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ ، وَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رَمْيَةٍ يَبْغَضُهَا اللَّهُ ، وَالْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبَرِ يَبْغَضُهَا اللَّهُ " . وَقَالَ: " ثَلاثَةٌ تُسْتَجَابُ دَعْوَتُهُمُ: الْوَالِدُ ، وَالْمُسَافِرُ ، وَالْمَظْلُومُ " . وَقَالَ: " إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الْجَنَّةَ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ ثَلاثَةً: صَانِعَهُ ، وَالْمُمِدَّ بِهِ ، وَالرَّامِيَ بِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”غیرت دو قسم کی ہے ۔ ایک اللہ تعالیٰ کو پسند ہے اور دوسری ناپسند ہے ۔ جن کاموں میں تہمت لگنے اور بدگمانی پیدا ہونے کا خطرہ ہو ان میں غیرت کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے ۔ اور جن امور میں شک و شبہ اور تہمت لگنے کا خدشہ ہو ان میں غیرت کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ۔ جب آدمی صدقہ خیرات کرکے اترائے تو اللہ تعالیٰ اس شوخی کو پسند کرتا ہے ۔ اور جس فخر وغرور کا سبب تکبر ہواسے اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے ۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تین افراد کی دعا بہت قبول ہوتی ہے ، والد کی دعا ( اولاد کے حق میں ) مسافر اور مظلوم کی دعا “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بیشک اللہ تعالیٰ ایک تیر کے سبب سے تین افراد کو جنّت میں داخل کرتا ہے ۔ تیربنانے والے کو ، تیر مجاہد کو فراہم کرنے والے کو اور اللہ کی راہ میں اس تیر کو چلانے والے مجاہد کو ۔ “