کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز عید کے لئے لوگوں کے جانے سے پہلے صدقہ فطرادا کرنے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 2421
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِخْرَاجِ زَكَاةِ الْفِطْرِ ، قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلاةِ " ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يُؤَدِّي قَبْلَ ذَلِكَ بِيَوْمٍ وَيَوْمَيْنِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے نماز کے لئے جانے سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کا حُکم دیا ہے ۔ اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ عید الفطر سے ایک دو دن پہلے ادا کر دیتے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة الفطر فى رمضان / حدیث: 2421
تخریج حدیث صحيح بخاري