کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ غلام کا صدقہ فطر اس کے مالک پر واجب ہے ، غلام پر نہیں جیسا کہ لوگوں کو اس کا وہم ہوا ہے
حدیث نمبر: 2396
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ ، وَلا فِي عَبْدِهِ ، وَلا وَلِيدَتِهِ صَدَقَةٌ ، إِلا صَدَقَةُ الْفِطْرِ " ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : خَبَرُ مَخْرَمَةَ خَرَّجْتُهُ فِي غَيْرِ هَذَا الْبَابِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مسلمان شخص پر اس کے گھوڑے ، غلام اور لونڈی میں کوئی صدقہ فرض نہیں سوائے صدقہ فطر کے ( غلام اور لونڈی کی طرف سے صدقہ فطر وہ ادا کریگا ) ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ جناب مخرمہ کی روایت میں اس باب کے علاوہ باب میں بیان کردی ہے ۔