کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: زکوٰۃ وصول کرنے والے عامل کو زکوٰۃ کے مال سے اس کی اجرت دی جائے گی ۔
حدیث نمبر: Q2364
قَالَ اللَّهُ- عَزَّ وَجَلَّ-‏:‏ ‏[‏إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا‏]‏ الْآيَةَ ‏[‏التَّوْبَةِ‏:‏ 60‏]‏
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: Q2364
حدیث نمبر: 2364
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمُرَادِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ بُكَيْرٍ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيِّ ، قَالَ : اسْتَعْمَلَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الصَّدَقَةِ ، فَلَمَّا فَرَغْتُ مِنْهَا ، وَأَدَّيْتُهَا إِلَيْهِ أَمَرَ لِي بِعُمَالَةٍ ، فَقُلْتُ : إِنَّمَا عَمِلْتُ لِلَّهِ ، وَأَجْرِي عَلَى اللَّهِ ، فَقَالَ : خُذْ مَا أَعْطَيْتُكَ ، فَإِنِّي قَدْ عَمِلْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَعَمَّلَنِي ، فَقُلْتُ : مِثْلَ قَوْلِكَ ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أُعْطِيتَ شَيْئًا مِنْ غَيْرِ أَنْ تَسْأَلَ ، فَكُلْ وَتَصَدَّقَ " ، قَالَ أَبُو بَكْرِ : ابْنُ السَّاعِدِيِّ الْمَالِكِيُّ : أَحْسِبُهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن الساعدی المالکی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے زکوٰۃ کی وصولی پر عامل کیا ۔ جب میں زکوٰۃ کی وصولی سے فارغ ہوگیا اور میں نے مال اُن کے حوالے کردیا تو اُنہوں نے مجھے اجرت دینے کا حُکم دیا تو میں نے عرض کی کہ بیشک میں نے یہ کام اللّٰہ کی رضا کے لئے کیا ہے اور میری اجرت اللّٰہ تعالیٰ ہی کے ذمے ہے ۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ، میں تمہیں جو مال دے رہا ہوں ، وہ لے لو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں یہی کام انجام دیا تھا تو آپ نے مجھے مزدوری دی تھی تو میں نے بھی تمہاری بات کی طرح اظہار کیا تھا ۔ اس پر اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا : ” جب تمہیں کوئی چیز بغیر مانگے مل جائے تو کھاؤ اور صدقہ کردو ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میرے خیال میں ابن الساعدی المالکی سے مراد عبداللہ بن سعد ابی سرح ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2364
تخریج حدیث صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2365
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْرٍ الأَيْلِيُّ : أَخْبَرَنَا أَنَّ سَلامَةَ بْنَ رَوْحٍ ، حَدَّثَهُمْ عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّ حُوَيْطِبَ بْنَ عَبْدِ الْعُزَّى ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي خِلافَتِهِ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : أَلَمْ أُحَدِّثْ إِنَّكَ تَلِي مِنْ أَعْمَالِ النَّاسِ عَمَلا ، فَإِذَا أُعْطِيتَ الْعُمَالَةَ كَرِهْتَهَا ؟ فَقُلْتُ : بَلَى ، قَالَ عُمَرُ : فَمَا أَنْزَلَكَ عَلَى ذَلِكَ ؟ قُلْتُ : لِي أَفْرَاسٌ وَأَعْبُدٌ ، وَأَنَا بِخَيْرٍ ، فَأُرِيدُ أَنْ يَكُونَ عَمَلِي صَدَقَةٌ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ : فَلا تَفْعَلْ ، فَإِنِّي قَدْ كُنْتُ أَرَدْتُ الَّذِي أَرَدْتَ ، فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعْطِينِي الْعَطَاءَ ، فَأَقُولُ أَعْطِهِ أَفْقَرَ إِلَيْهِ مِنِّي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خُذْ فَتَقَوَّ بِهِ ، أَوْ تَصَدَّقْ ، وَمَا جَاءَكَ مِنْ هَذَا الْمَالِ ، وَأَنْتَ غَيْرُ مُشْرِفٍ ، وَلا سَائِلٍ فَخُذْهُ ، وَمَا لا فَلا تُتْبِعْهُ نَفْسَكَ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن سعد بن ابی سرح بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورخلافت میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا ، کیا مجھے یہ نہیں بتایا گیا کہ تم عوامی خدمت کے کام سر انجام دیتے ہو ، پھر جب تمہیں مزدوری دی جاتی ہے تو تم اسے لینا پسند نہیں کرتے ؟ تو میں نے جواب دیا کہ کیوں نہیں ( میں ایسے ہی کرتا ہوں ) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ، آخر تم مزدوری کیوں نہیں لیتے ؟ میں نے عرض کی کہ میرے پاس گھوڑے ہیں اور غلام بھی موجود ہیں اور میں خیر و برکت سے مالا مال ہوں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ میرا یہ عمل مسلمانوں پر صدقہ ہوجائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ، تم ایسے مت کیا کرو کیونکہ میں نے بھی ایسے ہی کرنا چاہا تھا جیسے تم چاہتے ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مال عطا کر دیتے تھے ۔ میں عرض کرتا کہ آپ مجھ سے زیادہ ضرورتمند کو دے دیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لے لو ، اس سے قوت حاصل کرو یا صدقہ کردو اور جو مال تجھے بغیر حرص اور سوال کے مل جائے اسے لے لو اور جو مال تمہیں نہ ملے اس کی طرف اپنا دل مت لگاؤ ( اس کا لالچ نہ کرو ) ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2365
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 2366
وَحَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُعْطِي ابْنَ الْخَطَّابِ ، فَيَقُولُ عُمَرُ : أَعْطِهِ أَفْقَرَ إِلَيْهِ مِنِّي ، فَقَالَ : " خُذْهُ فَتَمَوَّلْهُ ، أَوْ تَصَدَّقْ " ، وَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، قَالَ عَمْرٌو : وَحَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ بِمِثْلِ ذَلِكَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ حُوَيْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّعْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ کو مال عطا فرماتے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عرض کرتے کہ آپ یہ مال مجھ سے زیادہ ضرورتمند کودے دیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” لے لو اور اسے اپنے لئے مالداری کا سبب بنالو یا صدقہ کردو “ پھر بقیہ حدیث بیان کی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2366
تخریج حدیث صحيح مسلم