کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: یتیم بچّوں کو زکوٰۃ کے مال میں سے دینے کا بیان
حدیث نمبر: Q2362
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: Q2362
حدیث نمبر: 2362
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : " قَدِمَ عَلَيْنَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا ، فَجَعَلَهَا فِي فُقَرَائِنَا ، وَكُنْتُ غُلامًا يَتِيمًا فَأَعْطَانِي مِنْهُ قَلُوصًا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زکوٰۃ وصول کرنے والا عامل آیا تو اُس نے ہمارے مالدار لوگوں سے زکوٰۃ وصول کرکے ہمارے فقراء میں تقسیم کردی اور میں ایک یتیم لڑکا تھا تو اُنہوں نے مجھے بھی اس مال سے ایک جوان اونٹنی دی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب قسم الصدقات وذكر أهل سهمانها / حدیث: 2362
تخریج حدیث اسناده حسن