کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جس شخص سے زکوٰۃ وصول کی جائے اس کے حق میں امام کو دعا کرنی چاہیے اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو جو حُکم دیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : « خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِم بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ ۖ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ ۗ » [ سورة التوبة : ۱۰۳ ] ” ( اے نبی ) ان کے مالوں میں سے صدقہ لیجیئے ( تاکہ ) اس کے ذریعے سے انہیں پاک کریں اور ان کا تزکیہ کریں اور ان کے لئے دعا کیجیئے ، بیشک آپ کی دعا ان کی لئے سکون کا باعث ہے ۔ “
حدیث نمبر: Q2345
فِي قَوْلِهِ‏:‏ ‏[‏خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلَاتَكَ سَكَنٌ لَهُمْ‏]‏ ‏[‏التَّوْبَةِ‏:‏ 103‏]‏
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر السعاية على الصدقة / حدیث: Q2345
حدیث نمبر: 2345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، وَيَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَنْبَأَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوَفِي ، يَقُولُ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَصَدَّقَ إِلَيْهِ أَهْلُ بَيْتٍ بِصَدَقَةٍ صَلَّى عَلَيْهِمْ " ، فَتَصَدَّقَ أَبِي بِصَدَقَةٍ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى آلِ أَبِي أَوْفي "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب کوئی گھر والا اپنی زکوٰۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتا تو آپ اُن کے لئے دعائے خیر فرماتے ۔ میرے والد گرامی نے آپ کو زکوٰۃ ادا کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی : ”اے اللہ ، ابی اوفی کے گھر والوں پر رحمت فرما ۔“
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب ذكر السعاية على الصدقة / حدیث: 2345
تخریج حدیث صحيح بخاري