کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: معدنیات میں زکوٰۃ وصول کرنے کا بیان بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہو کیونکہ اس سند کے متصل ہونے میں میرا دل مطمئن نہیں
حدیث نمبر: 2323
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ رَبِيعَةَ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بِلالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَخَذَ مِنْ مَعَادِنِ الْقَبِيلَةِ الصَّدَقَةَ ، وَأَنَّهُ أَقْطَعَ بِلالَ بْنَ الْحَارِثِ الْعَقِيقَ أَجْمَعَ ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ ، قَالَ لِبِلالٍ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقْطَعْكَ لِتَحْجِزَهُ عَنِ النَّاسِ ، لَمْ يَقْطَعْكَ إِلا لِتَعْمَلَ " ، قَالَ : فَقَطَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلنَّاسِ الْعَقِيقَ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب بلال بن حارث سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ مقام پر واقع معدنیات میں سے زکوٰۃ وصول کی اور آپ نے بلال بن حارث کے لئے پوری وادی عقیق الاٹ کی تھی ۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے بلال سے کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں یہ علاقہ اس لئے الاٹ نہیں کیا تھا کہ تم لوگوں کو اس سے روکو بلکہ تمہیں یہ علاقہ صرف اس لئے دیا تھا کہ تم اس میں کام کرو ( اس میں سے معدنیات نکالو ) پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وادی عقیق کا علاقہ تمام لوگوں کے لئے الاٹ کر دیا ( کہ سب لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں ) ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار / حدیث: 2323
تخریج حدیث اسناده ضعيف