کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانچ سے کم اونٹوں اور چالیس سے کم بکریوں میں زکوٰۃ واجب نہیں ہے
حدیث نمبر: Q2263
مَعَ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ اسْمَ الصَّدَقَةِ وَاقِعٌ عَلَى عُشْرِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ، وَعَلَى زَكَاةِ الْنَاضِّ مِنَ الْوَرِقِ، وَعَلَى صَدَقَةِ الْمَوَاشِي
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم / حدیث: Q2263
حدیث نمبر: 2263
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ . ح حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَمَالِكٌ ، وَشُعْبَةُ ، كُلُّ هَؤُلاءِ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ " ، مَعَانِي أَحَادِيثِهِمْ سَوَاءٌ ، وَهَذَا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ ، وَفِي حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : " لَيْسَ فِيمَا دُونَ الأَرْبَعِينَ مِنَ الْغَنَمِ شَيْءٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پانچ سے کم اونٹوں میں صدقہ نہیں ہے اور پانچ وسق سے کم اناج میں بھی صدقہ نہیں ہے ۔ “ تمام راویوں کی احادیث کا معنی ایک ہی ہے اور یہ حدیث جناب محمد بن بشار کی ہے اور سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ” چالیس سے کم بکریوں میں زکوٰۃ نہیں ہے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صدقة المواشي من الإبل والبقر والغنم / حدیث: 2263
تخریج حدیث صحيح بخاري