کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: حائضہ عورت مسجد کے باہر بیٹھ کر معتکف شخص کے سر کو چھو سکتی ہے اور اُس کی کنگھی کر سکتی ہے ۔
حدیث نمبر: 2232
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنَّهُ كَانَ مُعْتَكِفًا فِي الْمَسْجِدِ فَتَجِيءُ عَائِشَةُ فَيُخْرِجُ رَأْسَهُ ، فَتُرَجِّلُهُ ، وَهِيَ حَائِضٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے تھے ۔ پھر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا تشریف لاتیں تو آپ اپنا سر مبارک باہر نکالتے اور وہ آپ کی کنگھی کر دیتیں حالانکہ وہ حائضہ ہوتی تھیں ۔