کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: صریح ممانت کے بغیر ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2147
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَكَمِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أُمَّهِ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ ، قَالَتْ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى عَلِيٍّ عَلَى بَغْلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْضَاءِ فِي شِعْبِ الأَنْصَارِ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّهَا لَيْسَتْ أَيَّامَ صَوْمٍ ، إِنَّهَا أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب مسعود بن حکم اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں گویا کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید خچر پر سوار انصار کی گھاٹی میں دیکھ رہی ہوں ، اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ” اے لوگو ، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ” صورت حال یہ ہے کہ یہ روزے رکھنے کے دن نہیں ہیں ، بلاشبہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2147
تخریج حدیث صحيح