کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: عورتوں سے ان کے ایام حیض میں روزے کی فرضیت ساقط ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 2045
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَزَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبَانَ ، قَالا : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَخْبَرَنِي زَيْدٌ وَهُوَ ابْنُ أَسْلَمَ , عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَا رَأَيْتُ مِنَ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ ، أَذْهَبَ لِلُبِّ الرَّجُلِ الْحَازِمِ مِنْ إِحْدَاكُنَّ , يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ " . فَقُلْنَ لَهُ : مَا نُقْصَانُ دِينِنَا وَعَقْلِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " أَلَيْسَ شَهَادَةُ الْمَرْأَةِ مِثْلَ نِصْفِ شَهَادَةِ الرَّجُلِ ؟ " قُلْنَ : بَلَى . قَالَ : " ذَلِكَ لِنُقْصَانِ عَقْلِهَا . أَلَيْسَ إِذَا حَاضَتِ الْمَرْأَةُ لَمْ تُصَلِّ وَلَمْ تَصُمْ ؟ " قَالَ : " فَذَلِكَ مِنْ نُقْصَانِ دِينِهَا " . هَذَا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عورتوں کی جماعت ، تمہارے دین اور عقل کے نقص وکمی کے باوجود میں نے تم سے بڑھ کر کسی کو عقل مند شخص کی عقل وہوش کو اڑانے والا نہیں دیکھا ۔ تو اُنہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ، ہمارے دین اور عقل کا نقصان کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی سے آدھی نہیں ہے ؟ “ اُنہوں نے جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ اس کی عقل کی کمی اور نقص کی وجہ سے ہے ۔ کیا جب عورت کو حیض آجاتا ہے تو وہ نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا چھوڑ نہیں دیتی ؟ “ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو یہ چیز اس کے دین کا نقصان ہے ۔ “ یہ حدیث جناب محمد بن یحییٰ کی ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2045
تخریج حدیث صحيح بخاري