کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: رمضان المبارک میں سفر کے دوران میں روزہ کھولنے کی اجازت کا بیان جبکہ دن کا کچھ حصّہ گزر چکا ہو ۔ اور آدمی کی نیت بھی روزہ رکھنے کی ہو
حدیث نمبر: Q2039
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q2039
حدیث نمبر: 2039
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ ، أَنَّ بَكْرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيّ حَدَّثَهُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ وَمَعَهُ أَصْحَابُهُ , فَشَقَّ عَلَيْهِمُ الصَّوْمُ , فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ , فَشَرِبَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ , وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَيْهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھے تو آپ کے صحابہ پر روزہ بہت شاق گزرا ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے اسے نوش فرمایا جبکہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھ رہے تھے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 2039
تخریج حدیث اسناده صحيح