کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: روزے کی حالت میں گالی دینے اور لڑائی کرنے کی ممانعت ہے
حدیث نمبر: Q1993
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1993
حدیث نمبر: 1993
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ صَوْمِ أَحَدِكُمْ فَلا يَرْفُثْ ، فَإِنْ شَاتَمَهُ ، أَوْ سَابَّهُ ، وَقَاتَلَهُ ، فَلْيَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی شخص کے روزے کا دن ہو تو وہ فحش کلامی نہ کرے ، پھر اگر کوئی اُسے گالی دے یا بُرا بھلا کہے یا اُس کے ساتھ لڑائی جھگڑا کرے تو اُسے کہہ دینا چاہیے کہ میں روزے دار ہوں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1993
تخریج حدیث اسناده صحيح علي شرط مسلم