کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ دوسری فجر جو ہم نے ذکر کی ہے وہ چوڑائی میں پھیلنے والی سفیدی ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل ہوتا ہے - بشر طیکہ روایت صحیح ہو- کیونکہ میں عبداللہ بن نعمان کے بارے میں جرح وتعدیل نہیں جانتا- اور ملازم بن عمرو کے سوا اُن سے روایت کرنے والا کوئی شاگرد بھی مجھے معلوم نہیں ہے -
حدیث نمبر: Q1930
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1930
حدیث نمبر: 1930
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نا مُلازِمُ بْنُ عَمْرٍو ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ النُّعْمَانِ السُّحَيْمِيُّ ، قَالَ : أَتَانِي قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ فِي رَمَضَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي طَلْقُ بْنُ عَلِيٍّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " كُلُوا وَاشْرَبُوا ، وَلا يَغُرَّنَّكُمُ السَّاطِعُ الْمُصْعِدُ ، وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَعْتَرِضَ لَكُمُ الأَحْمَرُ " . وَأَشَارَ بِيَدِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب طلق بن علی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ( سحری ) کھاتے اور پیتے رہو اور تم کو اوپر چڑھنے والی سفید روشنی دھوکے میں نہ ڈالے ۔ اور تم کھاتے پیتے رہو حتّیٰ کہ تمہارے لئے سرخ دھاری واضح ہو جائے ۔ “ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1930
تخریج حدیث اسناده حسن