کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس بات کی دلیل کا بیان کہ فجر دو قسم کی ہے ۔ اور دوسری فجر کے طلوع ہونے سے روزے دار کے لئے کھانا پینا اور جماع کرنا حرام ہو جاتا ہے پہلی فجر سے نہیں ہوتا اور یہ مسئلہ اسی جنس سے ہے جسے میں نے بیان کیا ہے کہ اللہ تعالی نے اپنے فرامین کی وضاحت کی ذمہ داری اپنے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سونپی ہے
حدیث نمبر: Q1927
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1927
حدیث نمبر: 1927
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ أَصْلُهُ بَغْدَادِيٌّ انْتَقَلَ إِلَى فُسْطَاطٍ ، نا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْفَجْرُ فَجْرَانِ : فَأَمَّا الأَوَّلُ فَإِنَّهُ لا يُحَرِّمُ الطَّعَامَ , وَلا يُحِلُّ الصَّلاةَ , وَأَمَّا الثَّانِي فَإِنَّهُ يُحَرِّمُ الطَّعَامَ , وَيُحِلُّ الصَّلاةَ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : هَذَا لَمْ يَرْوِهِ أَحَدٌ عَنْ أَبِي أَحْمَدَ إِلا ابْنُ مُحْرِزٍ هَذَا
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” فجر دو قسم کی ہے ، پہلی فجر تو نہ کھانا کھانے کو حرام کرتی ہے اور نہ نماز فجرپڑھنے کو جائز کرتی ہے ۔ جبکہ دوسری فجر کھانا حرام کرتی ہے اور نماز کو حلال کرتی ہے ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس روایت کو ابواحمد سے صرف ابن محرز ہی روایت کرتا ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1927
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔