کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی اُمّت کو کلام کے بغیر اشارے کے ساتھ بتانا کہ مہینہ اُنتیس دن کا بھی ہوتا ہے ۔ اور آپ کا انہیں یہ بتانا کہ آپ ان پڑھ ہیں ، لکھنا اور حساب کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم نہیں ۔ اسں دلیل کے بیان کے ساتھ کہ بولنے والے شخص کا سمجھا جانے والا اشارہ حُکم میں کلام کے قائم مقام ہو گا ۔ جیسا کہ گونگے شخص کا اشارہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: Q1920
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1920
حدیث نمبر: 1920
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ ، نا مَرْوَانُ يَعْنِي ابْنَ مُعَاوِيَةَ ، نا إِسْمَاعِيلُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بِشْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا " . وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ : " الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا ثُمَّ قَبَضَ أَصَابِعَهُ فِي الثَّالِثَةِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اسی طرح ہوتا ہے ۔ جناب محمد بن بشر کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ فرما رہے تھے : ” مہینہ ایسے ، ایسے اور ایسے ہوتا ہے پھر تیسری مرتبہ اپنی اُنگلی کو بند کرے ( اُنتیس کا اشارہ کیا ) “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1920
تخریج حدیث صحيح مسلم