کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک روزے دار کے مُنہ کی بُو کا بیان
حدیث نمبر: 1896
ثنا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ ، نا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيَّ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الزَّيَّاتِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي : " قَالَ اللَّهُ : كُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَهُ إِلا الصِّيَامَ ، فَهُوَ لِي ، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ ، الصِّيَامُ عَنْهُ جُنَّةٌ ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ ، لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ ، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ بِفِطْرِهِ ، وَإِذَا لَقِيَ رَبَّهُ فَرِحَ بِصَوْمِهِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوصالح زیات سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ابن آدم کا ہر عمل اس کے لئے ہے سوائے روزے کے ـ وہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا ـ روزہ اس کے لئے ڈھال ہے ـ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ، روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ کے نزدیک قیامت والے دن کستوری کی خوشبو سے زیادہ عمدہ ہوگی ۔ روزے دار کو دو خوشیاں ملتی ہیں ۔ (1) جب روزہ افطار کرتا ہے تو افطاری سے خوش ہو تا ہے ۔ (2) جب اپنے رب سے ملاقات کرے گا تو اپنے روزے کی وجہ سے خوش ہو گا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1896
تخریج حدیث صحيح بخاري