کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: روزے کی فضیلت اور اس بات کا بیان کہ روزے جیسا دوسرا کوئی عمل نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 1893
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَعْقُوبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا نَصْرٍ الْهِلالِيَّ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ ، قَالَ : " عَلَيْكَ بِالصَّوْمِ ؛ فَإِنَّهُ لا عِدْلَ لَهُ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ هَذَا هُوَ الَّذِي قَالَ عَنْهُ شُعْبَةُ : هُوَ سَيِّدُ بَنِي تَمِيمٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، مجھے کوئی عمل بتا دیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” روزے رکھا کرو کیونکہ اس جیسا کوئی عمل نہیں ہے ۔ “ امام ابوبکر رحمه الله فر ماتے ہیں کہ محمد بن ابی یعقوب ، یہ وہی راوی ہیں جن کے بارے میں امام شعبہ رحمه الله فرماتے ہیں کہ وہ بنی تمیم کے سردار ہیں ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1893
تخریج حدیث صحيح