کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز جمہ کے بعد زمین میں میں پھیل جانا اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل تلاش کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1878
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1878
حدیث نمبر: 1878
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن بسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب وہ نماز جمعہ ادا کرلیتے تو مسجد سے نکل کر بہت دور تشریف لے جاتے ۔ پھر وہ مسجد میں واپس آتے اور جتنی نماز اللہ تعالیٰ اُن کے لئے مقدر کرتا وہ ادا کرتے ۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے آپ یہ کام کیوں کرتے ہیں ؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ کیونکہ میں نے سید المرسلین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ اور یہ آیت تلاوت کی « فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ » [ سورة الجمعة : 10 ] ” پھر جب نماز پوری ہو جائے تو تم زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو ، تاکہ تم فلاح پاؤ ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1878
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده ضعيف