کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: بارش میں جمعہ سے پیچھے رہنے کی رخصت ہے اگرچہ بارش تکلیف دہ نہ ہو
حدیث نمبر: Q1863
حدیث نمبر: 1863
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدٍ ، أَنَّهُ شَهِدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ ، وَأَصَابَهُمْ مَطَرٌ فِي يَوْمِ جُمُعَةٍ لَمْ يَبْتَلَّ أَسْفَلُ نِعَالِهِمْ ، " فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلُّوا فِي رِحَالِهِمْ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غَيْرَ سُفْيَانَ بْنِ حَبِيبٍ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوملیح اپنے والد محمد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ جنگ حدیبیہ کے زما نہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے اور جمعہ کے دن اُن پر بارش برسی جس سے اُن کے جوتوں کے تلوے بھی تر نہ ہوئے ، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُنہیں خیموں میں نماز پڑھنے کا حُکم دیا ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سفیان بن حبیب کے سوا کسی راوی نے ” جمعہ کے دن “ کے الفاظ بیان نہیں کیے ۔