کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نماز جمعہ سے پہلے نمازی بغیر کسی روک اور ممانعت کے جتنی نفل نماز پڑھنا چاہے ، پڑھ سکتا ہے
حدیث نمبر: Q1836
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
اور اس بات کی دلیل کا بیان کہ جمعہ سے پہلے وہ جتنی نماز پڑھے گا وہ نفل ہوگی ، اس میں سے فرض کوئی نہیں ہوگی ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوسعید اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کی روایات میں یہ الفاظ آئے ہیں کہ ” اُس نے جتنی اُس کے مقدر میں لکھی تھی نماز پڑھی ۔ “ اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ” جو اس کے مقدر میں تھی ( اُس نے پڑھی ) “ اور سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ ’’ تو اُس نے نماز پڑھی اگر اُس نے چاہا ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1836