کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جب جگہ تنگ ہوتو وسعت اور کشادگی پیدا کرنے کا بیان ۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرمی ہے « يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قِيلَ لَكُمْ تَفَسَّحُوا فِي الْمَجَالِسِ فَافْسَحُوا يَفْسَحِ اللَّهُ لَكُمْ » [ سورة المجادلة : 11 ] ” ایمان والو جب تم سے کہا جائے کہ مجلسوں میں کُھل کر بیٹھو تو تم کُھل کر بیٹھا کرو ، اللہ تمہیں کشادگی دیگا ۔ “
حدیث نمبر: Q1822
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1822
حدیث نمبر: 1822
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقِيمَ الرَّجُلُ أَخَاهُ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ يَخْلُفُهُ , وَلَكِنْ تَوَسَّعُوا , وَتَفَسَّحُوا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کو اُس کی جگہ سے اُٹھا کر خود اُس کی جگہ پر بیٹھ جائے ۔ لیکن تم وسعت اور کشادگی پیدا کرلیا کرو ـ
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1822
تخریج حدیث صحيح بخاري