کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جمعہ میں حاضر ہونے والوں کے مراتب
حدیث نمبر: 1813
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جمعہ کے لئے تین قسم کے لوگ حاضر ہوتے ہیں ، ایک وہ شخص ہے جو جمعہ کے لئے حاضر ہوتا ہے اور لغو کام کرتا ہے تو اس جمعہ سے اس کا یہی حصّہ ہے اور دوسرا وہ شخص ہے جو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کے لئے حاضر ہوتا ہے ۔ لہٰذا اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اُسے عطا کردے اور اگر چاہے تو عطا نہ کرے ۔ تیسرا وہ شخص ہے جو وقار کے ساتھ جمعہ میں حاضر ہوتا ہے ۔ خاموش اور پر سکون رہتا ہے ، کسی مسلمان شخص کی گردن نہیں پھلانگتا اور نہ کسی کو تکلیف دیتاہے تو وہ اس کے لئے اس جمعہ اور گزشتہ جمعہ کے درمیانی گناہوں اور مزید تین دن کے گناہوں کا کفّارہ بن جاتا ہے ـ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے « مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا » [ سورة الأنعام : 160 ] ” جو شخص ایک نیکی لائے گا تو اُسے دس گنا اجر دیا جائے گا ـ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1813
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: اسناده حسن