کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: اس لکڑی کا بیان جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر بنایا گیا تھا
حدیث نمبر: 1779
نا نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، قَالَ : اخْتَلَفُوا فِي مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ هُوَ ؟ فَأَرْسَلُوا إِلَى سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ , فَقَالَ : " مَا بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَعْلَمَ بِهِ مِنِّي , هُوَ مِنْ أَثْلِ الْغَابَةِ " . قَالَ أَبُو بَكْرٍ : الأَثْلُ هُوَ الطَّرْفَاءُ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے متعلق اختلاف کیا کہ وہ کس چیز سے بنا تھا تو اُنہوں نے سیدنا سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ( ایک شخص کو پوچھنے کے لئے ) بھیجا تو اُنہوں نے فرمایا کہ لوگوں میں مجھ سے زیادہ اس بات کو جاننے والا کوئی شخص باقی نہیں ہے ۔ وہ جنگل کے جھاؤ کی لکڑی سے بنا تھا ۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ’’ الاثل سے مراد الطرفاء “ ( جھاؤ سے ملتا جلتا درخت ) ہے ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1779
تخریج حدیث تقدم ۔۔۔