کتب حدیث ›
صحيح ابن خزيمه › ابواب
› باب: جمعہ کے دن جمعہ کے لئے جلدی آنے والوں کے نام حسب مراتب لکھنے کے لئے فرشتوں کے مسجد کے دروازوں پر بیٹھنے کا بیان- اور خطبہ جمعہ سُننے کے لئے ان کے اپنے رجسٹروں کو بند کر دینے کے وقت کا بیان
حدیث نمبر: 1769
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نا الزُّهْرِيُّ ، وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ كَانَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ عَلَى مَنَازِلِهِمُ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ , فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ ، طُوِيَتِ الصُّحُفُ " . وَقَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ : " فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ " . وَقَالا جَمِيعًا : " وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ , فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي بَقَرَةً , ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَمُهْدِي كَبْشًا " حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ . وَقَالَ الْمَخْزُومِيُّ : " كَمُهْدِي الْبَقَرَةِ " , وَقَالَ : " كَمُهْدِي الْكَبْشِ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو مسجد کے ہر دروازے پر فرشتے موجود ہوتے ہیں جو لوگوں کے نام اُن کے ( مسجد آنے کے ) مراتب کے لحاظ سے لکھتے ہیں ـ جو پہلے آتا ہے اسے پہلے اور بعد میں آنے والوں کو بعد لکھتے ہیں ـ پھر جب امام (خطبہ کے لئے ) تشریف لاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں ۔ “ جناب عبدالجبار کی روایت میں ہے کہ ’’ جب امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنے رجسٹر بند کر دیتے ہیں ۔ دونوں راوی کہتے ہیں کہ اور وہ فرشتے بھی خطبہ سننے لگ جاتے ہیں ۔ لہٰذا نماز کے لئے جلدی آنے والا ، اونٹ کی قربانی کرنے والے جیسا اجر پاتا ہے ۔ پھر اس کے بعد آنے والا گائے کی قربانی کرنے والے شخص کی طرح ثواب حاصل کرتا ہے ۔ پھر اس کے بعد والا مینڈھے کی قربانی کرنے والے شخص کی مثل ثواب پاتا ہے ۔ حتّیٰ کہ آپ نے مرغی اور انڈے کا تذ کرہ بھی کیا ۔ “ جناب مخزومی کی روایت میں ” گائے کی قربانی کرنے والے کی طرح “ اور ” مینڈھے کی قربانی کرنے والے کی طرح ۔ “ کے الفاظ ہیں ۔