کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: جمعہ کے دن غسل کر کے صبح سویرے مسجد جانے اور امام کے قریب بیٹھنے ، غور سے خطبہ سُننے اور خاموش رہنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 1767
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نا أَبُو أَحْمَدَ . ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ أَوْسِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ , ثُمَّ غَدَا وَابْتَكَرَ , وَجَلَسَ مِنَ الإِمَامِ قَرِيبًا , فَاسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ ، كَانَ لَهُ مِنَ الأَجْرِ أَجْرُ سَنَةٍ , صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا " . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى . وَفِي حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ : " كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ أَجْرُ سَنَةٍ صِيَامُهَا وَقِيَامُهَا "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے غسل کرایا اور خود غسل کیا پھر صبح سویرے چل کر ( مسجد ) گیا اور امام کے قریب بیٹھ کر خاموشی اور غور کے ساتھ خطبہ سُنا ، تو اُسے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر و ثواب ملے گا ـ “ یہ جناب ابوموسیٰ کی روایت ہے اور محمد بن یوسف کی روایت میں ہے کہ ” اُسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور تہجّد کا اجر ملے گا - “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1767
تخریج حدیث صحيح