کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: خطبہ جمعہ کے دوران خطیب کا جمعہ کے دن غسل کرنے کا حُکم دینے کا بیان
حدیث نمبر: Q1749
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1749
حدیث نمبر: 1749
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ : سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ سَالِمًا يُخْبِرُ , عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ ، وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : " مَنْ جَاءَ مِنْكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ، آپ منبر پر کھڑے فرما رہے تھے : ” تم میں سے جو شخص جمعہ کے لئے آئے تو اُسے غسل کرنا چاہیے ـ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1749
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1750
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا أَبُو بَكْرٍ ، نا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ ، وَهُوَ يَقُولُ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمْ إِلَى الْجُمُعَةِ فَلْيَغْتَسِلْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا جب کہ آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے اور فرما رہے تھے : ” جب تم میں سے کوئی شخص جمعہ کے لئے آئے تو اُسے غسل کرلینا چاہیے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1750
تخریج حدیث صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1751
نا الْحَسَنُ بْنُ قَزْعَةَ ، نا الْفُضَيْلُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ ، نا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ : " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَغْتَسِلْ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں سے خطاب فرما رہے تھے : ” جب تم میں سے کوئی شخص ( جمعہ کے لئے ) مسجد میں آئے تو اُسے غسل کرلینا چاہیے ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1751
تخریج حدیث صحيح