کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبولیت دعا کی گھڑی کا علم عطا کرنے کے بعد اسے بُھلا دینے کا بیان
حدیث نمبر: Q1741
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: Q1741
حدیث نمبر: 1741
نا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، نا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، نا فُلَيْحٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، نا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا فُلَيْحٌ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : وَاللَّهِ لَوْ جِئْتُ أَبَا سَعِيدٍ ، فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذِهِ السَّاعَةِ أَنْ يَكُونَ عِنْدَهُ مِنْهَا عِلْمٌ , فَأَتَيْتُهُ . فَذَكَرَ حَدِيثًا طَوِيلا , وَقَالَ : قُلْتُ : يَا أَبَا سَعِيدٍ , إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَنَا عَنِ السَّاعَةِ الَّتِي فِي الْجُمُعَةِ , فَهَلْ عِنْدَكَ مِنْهَا عِلْمٌ ؟ فَقَالَ : سَأَلْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا , فَقَالَ : " إِنِّي قَدْ كُنْتُ أُعْلِمْتُهَا ثُمَّ أُنْسِيتُهَا , كَمَا أُنْسِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ " , ثُمَّ خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهِ , فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلامٍ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت ابوسلمہ رحمه الله کہتے ہیں ، میں نے دل میں کہا کہ اللہ کی قسم اگر میں سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوں ( تو یہ بہت بہتر ہے ) کہ میں اُن سے قبولیت دعا کی اس گھڑی کے بارے میں پوچھ لوں ، ممکن ہے اُن کو اس کا علم ہو لہٰذا میں اُن کی خدمت میں حاضر ہوا تو اُنہوں نے ایک طویل حدیث بیان کی ۔ میں نے عر ض کی کہ اے ابوسعید ، ہمیں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن قبولیت دعا کی گھڑی کے بارے میں بیان کیا ہے تو کیا آپ کو اس کے متعلق کچھ علم ہے ؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بلاشبہ مجھے اس کا علم دیا گیا تھا پھر مجھے وہ گھڑی بھلادی گئی جیسا کہ مجھے لیلتہ القدر بھلادی گئی ۔ “ پھر میں اُن کے پاس سے نکلا اور سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا ۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی ۔
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / حدیث: 1741
تخریج حدیث اسناده ضعيف