حدیث نمبر: Q1736
حدیث نمبر: 1736
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ " . وَقَالَ بِيَدِهِ : " يُقَلِّلُهَا وَيُزَهِّدُهَا " . وَقَالَ بُنْدَارٌ : وَقَالَ بِيَدِهِ , قُلْنَا : يُزَهِّدُهَا يُقَلِّلُهَا . لَيْسَ فِي خَبَرِ ابْنِ عُلَيَّةَ " إِيَّاهُ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب سعید بن حارث کی روایت میں ہے کہ ” نہیں موافقت کرتا مؤمن اس گھڑی کی ۔ “ جبکہ محمد ابراہیم کی روایت میں ہے کہ ” ( نہیں موافقت کرتا اس گھڑی کی ) مؤمن اس حال میں کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو سوال کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا کر دیتا ہے ۔ “ جناب سعید بن حارث کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ” اس گھڑی کی مسلم شخص موافقت کرتا ہے اس حال میں کہ وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی سوال کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا کر دیتا ہے ۔ “