حدیث نمبر: 1716
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، كِلاهُمَا عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ , فَلَمَّا انْصَرَفَ مِنَ الصَّلاةِ أَقْبَلَ إِلَيْنَا بِوَجْهِهِ ، فَقَالَ : " أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي إِمَامُكُمْ , فَلا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ , وَلا بِالسُّجُودِ , وَلا بِالْقِيَامِ , وَلا بِالْقُعُودِ , وَلا بِالانْصِرَافِ , وَإِنِّي أَرَاكُمْ خَلْفِي , وَايْمُ الَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ , لَوْ رَأَيْتُمْ مَا رَأَيْتُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلا , وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا " . قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَمَا رَأَيْتَ ؟ قَالَ : " رَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ " . هَذَا حَدِيثُ هَارُونَ . لَمْ يَقُلْ عَلِيٌّ : " وَلا بِالْقُعُودِ " , وَقَالَ : " إِنِّي أَرَاكُمْ مِنْ أَمَامِي وَمِنْ خَلْفِي "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک روز ہمیں نماز پڑھائی ، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے سلام پھیرا تو ہماری طرف اپنے چہرہ مبارک کے ساتھ متوجہ ہوئے اور فرمایا : ” اے لوگو ، میں تمھارا امام ہوں تو تم مجھ سے پہلے نہ رکوع کیا کرو نہ سجدہ - تم قیام ، قعود اور نماز سے فارغ ہونے میں مجھ پر سبقت نہ کیا کرو اور بلاشبہ میں اپنے پیچھے بھی دیکھتا ہوں ، اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، اگر تم وہ چیز دیکھ لو جو میں نے دیکھی ہے تو تم لوگ بہت کم ہنسو اور بہت زیادہ رونے لگو ۔ ہم نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ نے کیا دیکھا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میں نے جنّت اور جنّہم دیکھی ہے ۔ “ یہ جناب ہارون کی روایت ہے ۔ اور جناب علی بن مسہر کی روایت میں ” قعود “ کے الفاظ نہیں ہیں اور یہ الفاظ موجود ہیں کہ ” بیشک میں تمہیں اپنے سامنے اور اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں - “