کتب حدیثصحيح ابن خزيمهابوابباب: عورتوں کو مساجد میں سادگی کے ساتھ جانے کے حُکم کا بیان
حدیث نمبر: 1679
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تَمْنَعُوا إِمَاءَ اللَّهِ مَسَاجِدَ اللَّهِ ، وَلْيَخْرُجْنَ إِذَا خَرَجْنَ تَفِلاتٍ "
محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ تم اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں ( میں حاضر ہونے ) سے نہ روکو ۔ اور اُنہیں چاہیے کہ جب وہ ( مساجد کی طرف ) نکلیں تو سادگی کے ساتھ ( بغیر زیب و زینت کے ) نکلیں ۔ “
حوالہ حدیث صحيح ابن خزيمه / جماع أبواب صلاة النساء فى الجماعة / حدیث: 1679